’فیس بک‘ نے پچاس سال سے بچھڑ ے ہوئے با پ بیٹی کو ملا دیا

جمعرات 28 جنوری 2010 14:54

’فیس بک‘ نے پچاس سال سے بچھڑ ے ہوئے با پ بیٹی کو ملا دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28جنوری۔ 2010ء) سماجی روابط کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے تقریباً پچاس سال سے بچھڑ ے ہوئے با پ بیٹی کو ملا دیا۔51سالہ فرانسس سمپسن اس وقت اپنے والد سے جدا ہو گئی تھی جب والد اور والدہ کے درمیا ن علیحدگی ہوجانے کے باعث اس کی والدہ اسے لے کر دوسر ے شہر منتقل ہو گئیں اور ان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں رہا تھا ۔

(جاری ہے)

کئی کوششوں کے باوجود سمپسن پچاس سال تک اپنے والد کو تلاش نہ کر سکی تاہم چند دن قبل اسے فیس بک کے ذریعے اپنی سوتیلی بہن کے بارے میں پتا چلا اور اس نے انہیں اپنی مو جو دگی کے بار ے میں اطلاع دی۔ اس طرح پچاس سال بعد سمپسن اپنے والد سے دوبارہ مل گئیں اور یوں فیس بک نے ان کی تلاش کو کام یا ب بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu