کسی بھی الارم سے نہ جاگنے والوں کو ہائی وولٹیج ایجیکٹر بیڈ“ ایک جھٹکے میں جگا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 ستمبر 2017 23:46

کسی بھی الارم سے نہ جاگنے  والوں کو ہائی وولٹیج ایجیکٹر بیڈ“ ایک جھٹکے میں جگا سکتا ہے

بہت سے افراد اتنی گہری نیند سوتے ہیں کہ تیز آواز میں بجنے والے الارم بھی انہیں نہیں اٹھا سکتے لیکن  ایسے افراد کا علاج بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔ ہائی وولٹیج ایجیکٹر بیڈ صرف ایک بستر نہیں بلکہ گہری سے گہری نیند سونے والوں کے لیے ایسا الارم ہے ، جو انہیں دھکے مار کر جگا دیتا ہے۔ یہ بیڈ اس طرح بنایا گیا ہے کہ سونے والے کا سرنیچے اورٹانگیں اوپر بھی کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں سائرن بھی لگے ہوئے ہیں جو زور زور سے بجتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے باوجود بھی اگر کوئی ڈھیٹ اٹھنے کا نام نہ لے تو بیڈ خود ہی سونے والے کو دھکے دے کر اٹھا دیتا ہے۔ اس بیڈ کا ہائیڈرولک سسٹم مخصوص ٹائم تک بیڈ سے نہ اٹھنے والے کو بیڈ سے اٹھا کر دور پھینک دیتا ہے۔ بیڈ پر سونے والے اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ یہ بیڈ انہیں اٹھا کر کتنی دور پھینکے۔
اس بیڈ کی اشتہار ی ویڈیو میں  تو ایک شخص کو اچھل کر بیڈروم کی دیوار سے ٹکراتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، یعنی کچھ بھی ہو یہ بیڈ گہری سے گہری نیند سونے والے کو آرام سے جگا سکتاہے۔
یہ بیڈ مذاق کے طور پر ایک کافی کمپنی ٹیلر آف ہیروگیٹ کی اشتہاری مہم کے لیے ”ہائی وولٹیج“ کے لیے بنایا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu