سگریٹ سلگانے پر ائیرفریشنر کین پھٹنے سے گاڑی کا دروازہ ٹوٹ گیا اور چھت اڑ گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:29

سگریٹ سلگانے پر ائیرفریشنر کین پھٹنے سے گاڑی کا دروازہ ٹوٹ گیا اور چھت اڑ گئی

ایک خاتون ڈرائیور نے گاڑی میں جیسے ہی اپنی سگریٹ سلگائی گاڑی میں موجود ائیرفریشنر کین ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے دونوں دروازے ٹوٹ گئےاور گاڑی کی چھت بھی اڑ گئی تاہم خاتون اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئیں۔

(جاری ہے)


عینی شاہدین کا کہنا ہے ساؤتھ اینڈ، برطانیہ میں ایک ہارڈ وئیر سٹور کے باہر کھڑی فورڈ فوکس میں ائیر فریشنرکین کا دھماکا ہوا تو گاڑی کے دروازے اور چھت اڑ گئیں۔

بظاہر یہ دھماکہ ائیر فریشنر کے کین میں گیس کے جمع ہونے اور عورت کے سگریٹ سلگانے سے ہوا۔
دی ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد طبی عملہ موقع پر پہنچ گیاتھا۔ طبی عملے نے خاتون ڈرائیور کو طبی امداد دی اوراحتیاطاً ساؤتھ اینڈ یونیوسٹی ہسپتال پہنچا دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu