اپاہج فرانسیسی لڑکی کو چوہوں نے کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:29

اپاہج فرانسیسی لڑکی کو چوہوں نے کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا

شمالی فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک اپاہج  لڑکی کو چوہوں نے کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ہے جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
14سالہ لڑکی کا نچلا دھڑ فالج کی وجہ سے کام نہیں کرتا۔ یہ لڑکی روبے شہر میں کرائے کے مکان میں اپنے بستر پر سو رہی تھی کہ چوہوں نے اس پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے لڑکی کے چہرے پر 45 ، ہاتھوں پر 150 اور پاؤں پر 30 زخم آئے۔

(جاری ہے)


زخمی لڑکی کا باپ  اس حادثے کی وجہ سے مالک مکان پر مقدمہ کر رہا ہے ۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گھر میں پڑے کوڑے دان میں کافی زیادہ کوڑا بھی  بھرا ہواتھا۔سمانتھا نامی زخمی لڑکی کے باپ  کا کہناہے کہ جب وہ سونے گئے تو سب ٹھیک تھا لیکن انہوں نے بعد میں لڑکی کو بستر میں  خون میں ڈوبے پایا۔یہ خاندان بعد میں فوراً ہی دوسرے مکان میں منتقل ہوگیا ہے جبکہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu