دنیا کی سب سے اونچی اور سب سے لمبی دم والی بلیاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 ستمبر 2017 23:44

دنیا کی سب سے اونچی  اور سب سے لمبی دم والی بلیاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں

فرینڈیل، مشی گن  سے تعلق رکھنے والے لورین اور ول پاور  کو فخر ہے کہ اُن کے گھر کی ایک نہیں بلکہ  دونوں بلیاں ہی مختلف وجوہات کی بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
دونوں کی پالتو بلیاں سگنس اورآرٹرس دونوں  ہی اب گینیز ورلڈ ریکارڈ کی حامل ہیں۔سگنس کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2018 ایڈیشن میں سب سے لمبی دم والی گھریلو زندہ بلی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سگنس کی دم کی لمبائی 44.66 سینٹی میٹر(17.58 انچ) ہے۔سگنس کے مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کی بلی حادثاتی طور پر اپنی دم مختلف چیزوں سے ٹکراتی رہتی ہے۔وہ گھر کے دروازے بندکرتے ہوئے بھی احتیاط کرتے ہیں کہ سگنس کی دم کسی دروازے میں نہ آ جائے۔سگنس کو اپنی لمبی دم کی وجہ سے شہرت ملی ہے تو اس کے بھائی آرٹرس کو اب اس کی اونچائی کی وجہ سے مانا جاتا ہے۔ آرٹرس اس وقت سب سے اونچی  گھریلو بلی ہے۔ اس کی اونچائی 48.4 سینٹی میٹر(19.05 انچ)  اور وزن 30 پاؤنڈز ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu