بیوی سے تنخواہ چھپانے کے لیے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں۔ ایک شخص نے ڈکیتی کی جھوٹی ..
UrduPoint Android Application

بیوی سے تنخواہ چھپانے کے لیے کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں۔ ایک شخص نے ڈکیتی کی جھوٹی رپورٹ لکھوا دی

منگل ستمبر 11:52 pm

چین کے شہر ہانگژو میں 31 اگست  کو ایک شخص پولیس اسٹیشن آیا اور دعویٰ کیا کہ رات کو  الیکٹرک سکوٹر پر گھر آتے ہوئے اسے لوٹ لیا گیا ہے۔اس شخص کی کہانی سن کر پولیس کو شک گزرا کہ  یہ شخص واقعی لٹا ہے یا ڈراما کر رہا ہے۔
پولیس افسران نے اس شخص کے گھر کے روٹ پر لگے نگرانی کے کیمروں کی ٹیپ کا جائزہ لیا تو پتاچلا کہ اس شخص کو تو کسی نے سفر کے دوران روکا تک نہیں ، لوٹنا تو دور کی بات ہے۔

(خبر جاری ہے)


پولیس نے جب اس شخص نے مزید تفتیش

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی تنخواہ کے چیک اپنی بیوی کو دے دے کر تھک گیا ہے۔ماضی میں وہ اپنی بیوی سے تنخواہ کھوجانے یا خرچ ہونے جانے کے بہانے  کر چکا ہے، اسی لیے اس بار اس نے نئی کہانی سوچی تھی۔
آخر میں پولیس نے کائی نامی شخص کو غلط رپورٹ لکھوانے پر  10 دن کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ اس پر 500 یوان جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کائی کی تنخواہ کتنی تھی۔