بس ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران اخبار پرھنے پر معطل کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 ستمبر 2017 23:57

بس ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران اخبار پرھنے پر معطل کر دیا گیا
میری لینڈ میں میٹرو حکام نے ایک بس ڈرائیور کو ڈرائیونگ کےدوران اخبار پڑھنے پر معطل کر دیا ہے۔ حکام کو ایک وائرل ویڈیو سے پتا چلا کہ ڈرائیور مسافروں سے بھری بس چلاتے ہوئے اخبار بھی پڑھ رہا ہے۔
Myles Hill نے ٹوئٹر پر  ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے، جس میں میٹروبس کے ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران اخبار پڑھتے اور اخبار کے صفحے پلٹتے ہوئے دکھایا ہے۔

(جاری ہے)


ہل کا کہنا ہے کہ اس کے دوست یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ہل نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ڈرائیور کی توجہ اخبار پر تھی،ا ُسے سڑک پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
یونیورسٹی اور میری لینڈ کی طالبہ نے بتایا کہ اخبار پر توجہ ہونے کے باعث ڈرائیور نے ایک سٹاپ بھی چھوڑ دیا۔میٹرو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی شناخت کے بعد اسے تحقیقات کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔پالیسی کی وجہ سے ڈرائیور کا نام بھی ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu