جی پی ایس پر انحصار کرنے سے ایک شخص دریا میں جا گرا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 ستمبر 2017 23:25

جی پی ایس پر انحصار کرنے سے ایک شخص دریا میں جا گرا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈرائیور کی گلوبل پوزیشنگ سسٹم ڈیوائس نے اسے پنسلوینا دریا میں  پہنچا دیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق  ڈرائیورکو ایسٹون کے  دریا میں گرنے سے تھوڑی چوٹیں آئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی پی ایس نے گاڑی کے ڈرائیور کو پارک میں سائیکل کےراستے تک پہنچا دیا۔ جب ڈرائیور کو اندازہ ہوا کہ وہ  آگے نہیں جا سکتا تو اس نے گاڑی کو ریسورس کر لیا لیکن وہ پیچھے بھی نہ آسکا۔ اسی دوران اس کی گاڑی پھسل کر دریا میں جا گری۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بہت زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

Browse Latest Weird News in Urdu