سر پر کھڑے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 ستمبر 2017 23:26

سر پر کھڑے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ

بینی ہارلم کو لوگ ایک میل دور سے ہی شناخت کر سکتے ہیں۔اس کی وجہ ان کا عجیب و غریب فیشن ہے، اسی فیشن کے باعث وہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے ہیں۔
بینی کے سر کے بال بالکل سیدھے ہیں اور وہ خود بھی اس کا اہتمام کرتے ہیں۔ 2018 کی گینیز بک آف ورلڈ میں بینی کا نام سر پر کھڑے سب سے اونچے بالوں کے حوالے سے آئےگا۔
بینی کے سر کےبالوں کی اونچائی 20.5 انچ (52 سینٹی میٹر ) ہے۔

(جاری ہے)

اکثر بینی کو اپنے بالوں کو کنگھی کرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں۔
لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے بینی کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کے بال بھی پیدائشی طور پر اُن کی طرح ہی ہیں۔
بینی نے 2016 میں انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں۔جلد ہی انسٹاگرام پر بینی کو 3 لاکھ 81  ہزار صارفین فالو کرنے لگے۔
بینی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کےلیے گھر پر ہی شیمپو بناتے ہیں۔ وہ اپنے جسم کی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کے بال بھی تندرست رہتے ہیں۔

سر پر کھڑے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu