انتہائی کم قیمت میں ایک دن کے لیے ارب پتی لوگوں کی سی شاہانہ زندگی گزاریں۔ روس میں نیا رواج

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 ستمبر 2017 23:41

انتہائی کم قیمت میں ایک دن کے لیے  ارب پتی لوگوں  کی سی شاہانہ   زندگی گزاریں۔ روس میں نیا رواج

کیاآپ چاہتے ہیں کہ  ایک دن کے لیے ارب پتی لوگوں کی سی زندگی گزاریں؟ اگر ہاں تو  ماسکو کا ایک  سٹارٹ اپ اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ آپ بہت  ہی مناسب قیمت پر ایک دن کے لیے  ارب پتیوں کی سی شاہانہ زندگی کا لطف لے سکتے ہیں۔لگژری ڈے ان ماسکو نامی یہ سٹارٹ اپ آپ کو  ایک زندگی کےلیے لیے شاہانہ طرز زندگی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق مناسب قیمت پر کلائنٹس کو شاہانہ کھانا دیا جاتا ہے، انہیں لگژری گاڑیوں میں گھمایا جاتا ہے،کلائٹس  کو ارب پتی لوگوں کی طرح سیکورٹی بھی دی جاتی ہے۔

کلائنٹس کو شاہانہ اپارٹمنٹس میں ٹھہرایا جاتا ہے۔  اس کے علاوہ کلائٹس پرائیویٹ  بحری  جہازوں پر وقت گزار سکتےہیں۔ کلائٹس اگر جنگ و جدل سے دلچسپی  رکھتے ہوں تو وہ ٹینک بھی چلا سکتے ہیں۔ اس طرح شاہانہ زندگی گزارنے کے پیکج کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جو سہولیات کے حوالے سے مناسب قیمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu