ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں کہ سرخ بٹن کا کیا مطلب ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 ستمبر 2017 23:48

ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں کہ سرخ بٹن کا کیا مطلب ہوتا ہے

صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اس اجلاس  کے ایجنڈے میں شمالی کوریا سرفہرست تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ بھی شمالی کوریا پر خوب گرجے برسے۔
ڈونلڈ ٹرمپ  اگرچہ جنوری میں صدر بنے تھے لیکن انہیں ابھی تک بہت سی  چھوٹی چھوٹی باتیں  یاد نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران  انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل  کے مانیٹر کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ ”سرخ کا کیا مطلب ہوتا ہے، یہ آن ہوتا ہے یا آف؟“
اُن کی یہ  حرکت کیمرے کی زد میں بھی آگئی، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی کافی تنقید کی   اور کئی حوالوں سے  ادارے میں اصلاحات پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu