ماں کے لگائے خفیہ کیمرے نے آیا کو بچی کو پٹختے ہوئے پکڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 ستمبر 2017 23:51

ماں کے لگائے خفیہ کیمرے نے آیا کو بچی کو پٹختے ہوئے پکڑ  لیا

ایک ماں کے لگائے خفیہ کیمرے  نے پتا لگا  ہی لیا کہ اس کی بیٹی کے جسم پر  نیل کے نشان کیسے پڑے ہیں۔ این میری تھیورن  نے جب دیکھا کہ اس کی 9 ماہ کی بیٹی  لیلیٰ  کی گردن، کندھوں اور پاؤں کے نیچے نیل پڑے ہوئے ہیں تو اس نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرہ لگا دیا۔اگلے دن شام کو جب انہوں نے فوٹیج کا جائزہ لیا تو انہیں  یہ دیکھ کر شدید صدمہ ہوا  کہ گڑیا سی بچی کو  آیا   بہت برے طریقے سے بستر پر پھینک رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیمبیا سے  تعلق رکھنے والی ماں نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر وہ بہت زیادہ جذباتی ہوگئیں تھی۔ ان سے نہ سویا گیا اور نہ ہی کئی دنوں تک وہ کچھ کھا پی سکیں۔
این میری کا کہنا ہے کہ میں تو تصور بھی نہیں کر سکتی،جانے آیا کب سے ایسا کر رہی ہوگی۔این میری اور اس کے شوہر نے فوراً پولیس کو خبر دے دی تھی۔ پولیس نے فوراً ہی آیا کو گرفتار کر  لیا۔ آیا پر بچوں سے زیادتی، تشدد اور اقدام قتل کے الزامات   کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
این میری نے بعد میں فیس بک پوسٹ میں اپنی بیٹی سے معافی مانگی اور حمایت کرنے پر دوستوں اور رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu