برطانوی سائیکل سوار نے 78 دنوں میں دنیا کے گرد چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 ستمبر 2017 23:51

برطانوی سائیکل سوار نے 78 دنوں میں دنیا کے گرد چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک برطانوی سائیکل سوار نے 80دنوں سے بھی کم عرصے میں دنیا کے گرد چکر لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ مارک بیومونٹ نے دنیا کے گر چکر لگاتے ہوئے 16 ملکوں میں  18 ہزار کلومیٹر کافاصلہ 78 دنوں اور 14 گھنٹوں اور40 منٹ میں طے کیا۔
مارک نے اپنا سفر 2 جولائی کو فرانس سے شروع کیا، جس کے بعد وہ آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ  کے ایسے سرد علاقوں سے بھی گزرے جہاں درجہ حرارت صفرسینٹی گریڈ سے بھی کم ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ تباہ کن طوفان کی وجہ سے انتہائی خراب موسم میں امریکا سے بھی گزرے اور اپنا سفر پیرس میں مکمل کیا۔
مارک سے پہلے یہ  ریکارڈ نیوزی لینڈ کے اینڈریو نیکلسن کے پاس تھا جنہوں نے 123 دن اور 43 منٹ میں دنیا کے گرد چکر  لگایا تھا۔
اپنے  سفر کے دوران مارک نے ایک ماہ  میں سائیکل پر زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کا ریکارڈ بھی توڑا۔ انہوں نے ایک ماہ میں 7031 میل کا فاصلہ طے  کیا تھا۔ مارک کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں کوئی اُن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu