دنیا کا پہلا ریت کا ہاسٹل آسٹریلیا میں کھل گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 ستمبر 2017 23:52

دنیا کا پہلا ریت کا ہاسٹل آسٹریلیا میں کھل گیا

کچھ خوش قسمت افراد آسٹریلیا میں کھلنے والے ریت کے پہلے ہوسٹل میں ٹھہرنے کا موقع حاصل کریں گے۔یہ ہوسٹل سارے کا سارا ریت سے بنا ہے۔
میڈ میکس اینڈ دی بلیو لاگون کے پروڈکشن ڈیزائنر جون ڈوڈنگ نے اس ریت کے ہوسٹل کو ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ہوسٹل 20 سے 22 ستمبر تک گولڈ کوسٹ، کوراوا ٹیرس پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہوسٹل کے فیس بک پیج کے مطابق اس ہوسٹل میں ہرچیز ہی ریت سےبنائی گئ یہے۔ اس میں ایک آؤٹ ڈور بار ہے، بیچ والی بال ،  آرام دہ  بستر، ڈی جیز اور لائیومیوزک وغیرہ ، سب کچھ ہے۔
اس ہوسٹل کو 24 ٹن ریت سے بنایا گیا ہے۔ اس میں 8 بیڈ    اور ایک پرائیویٹ ڈبل بیڈ روم ہے۔اس ہوسٹل میں رہائش کے لیے 10 افراد کو چنا گیا ہے۔ یہاں انہیں مفت کھانے، مشروبات اور دوسری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu