لائیوسٹریم اکاؤنٹ بنا کر کوڑا چننے والی چینی عورت سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 23:45

لائیوسٹریم اکاؤنٹ بنا کر کوڑا چننے والی  چینی عورت سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی

1987 میں وفات پانے والے امریکی فلمساز اینڈی وارہول نے کہا تھا کہ مستقبل میں ہر کسی کو دنیا بھر میں مشہور ہونے میں 15 منٹ لگیں گے۔  یہ مستقبل اب سوشل میڈیا کی صورت میں آ چکا ہے۔ اب ہر کوئی مشہور ہوسکتا ہے  چاہے وہ  کوڑا چننے والی عورت ٹاؤ یوکیو ہی کیوں نہ ہو۔ٹاؤ یوکیو ایک ادھیڑ عمر کی عورت ہے جو چین کے صوبہ جیلن کے شہر سونگیوان میں کوڑا چنتی ہیں۔

تین ماہ پہلے انہوں نے سوچا کہ اپنے فالتو وقت میں انہیں کچھ اور بھی کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہی سوچ کر انہوں نے لائیو سٹریم اکاؤنٹ بنایا اور  گھر میں ہی لوگوں سے آن لائن جڑنے کا بندوبست کر لیا۔
ٹاؤ اپنے گھر سے بھی لوگوں سے اپنے کام اور زندگی  کے حوالے بات چیت کرتی ہیں اور فضول نظر آنے والی چیزوں کے بارے میں لوگوں کو مفید مشورے دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاؤ کوڑا چنتے ہوئے بھی  سمارٹ فون سے لائیو سٹریم کرکے لوگوں سے بات چیت کرتی رہتی ہے۔
ٹاؤ کے دیکھنے والوں کی تعداد شروع میں کم تھی لیکن اب اسے دیکھنے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہو چکی ہے۔

لائیوسٹریم اکاؤنٹ بنا کر کوڑا چننے والی  چینی عورت سوشل میڈیا پر مشہور ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu