لوگوں کو چوٹ پہنچانے کے لیے بس کی سیٹ میں ٹوتھ پک لگانے پر60سالہ شخص کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 23:46

لوگوں کو چوٹ پہنچانے کے لیے بس کی سیٹ  میں ٹوتھ پک لگانے پر60سالہ شخص  کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

ایک شخص  کو لوگوں کو چوٹ پہنچانے کے لیے   بس کی سیٹ  میں ٹوتھ پک لگانے   پر عدالت میں پیش کر دیاگیا ہے۔
سنگا پور سے تعلق رکھنے والے لم لائے سنگ   بس کی ہر سیٹ پر 3 ٹوتھ پک لگاتا تھا۔60 سالہ  لم نے اس سال چار بار یہ سماج دشمن جرم کیا ہے۔لم کی اس حرکت کی وجہ سے ایس بی ایس ٹرانزٹ بس کمپنی کو بس کی  سیٹوں کی تبدیلی پر 1300 سنگا پور ڈالر(تقریباً ایک لاکھ روپے ) خرچ کرنا پڑے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ٹوتھ پک کی وجہ سے کوئی شخص زخمی بھی ہوا ہے یا نہیں۔اس پیشی پر لم نے عدالت کو کہا کہ ابھی وہ وکیل نہیں کر سکا۔27ستمبر کو ہونے والی اگلی پیشی پر وہ وکیل کے ساتھ پیش ہوگا۔
لم کی شر انگیزی اس وقت سامنے آئی جب ایک مسافر نے بس میں بیٹھتے ہوئے سیٹ میں ٹوتھ پک لگے دیکھے۔ مسافر نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں اور دوستوں سے کہا کہ بس میں سیٹ پر بیٹھتے ہوئے ایک بار سیٹ کو دیکھ لیا کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu