پولیس نے چار سست / ذہین طالب علموں کوچائے اور بسکٹ منتقل کرنے کے لیے لگائی گئی پلی ہٹانے کا حکم دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:40

پولیس نے چار سست / ذہین طالب علموں کوچائے اور بسکٹ منتقل کرنے کے لیے لگائی گئی پلی ہٹانے کا حکم دے دیا

پولیس نے چار سست طالب علموں کو ایک دوسرے سے چائے ، بسکٹ اور دیگر سامان لینے اور دینے کے لیے لگائی گئی پلی کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
پیزلی، رینفروشائر کی ایک  گلی میں لگی رسیوں اور ٹوکری کو دیکھ کر لوگوں کو پہلے تو اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ یہ کس مقصد کے لیے لگائی گئی ہے لیکن بعد میں اسے خطرہ سمجھتے ہوئے ہٹوا دیا۔
چاروں طالب علم ان رسیوں کی وجہ سے تین منزلہ سیڑھیاں اترنے اور سڑک پار دوسری عمارت میں دو منزلہ سیڑھیاں چڑھنے سے بچ جاتے تھے۔

(جاری ہے)


جمی سٹورٹ، جوش سٹل، جوش وائٹ اور ایون میکانزی دو ماہ سے ایک دوسرے کے مخالف سمت میں رہ رہے ہیں۔ انہوں مذاق مذاق میں ایک دوسرے سے چیزیں لینے اور دینے کے لیے یہ رسیاں اور ٹوکری لگائی تھیں۔
کچھ دن پہلے یہ لڑکے ٹوکری کی مدد سے ایک دوسرے کو چیزیں دے رہے تھے کہ نیچے موجود لوگوں نے   خطرہ سمجھتے ہوتے پولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس نے آتے ہی لڑکوں کو رسی اور ٹوکری نیچے اتارنے کا حکم دے دیا۔
لڑکوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات  کے وقت اس پلی کو لگایا تھا، یہ پلی دو رسیوں سے حرکت کرتی تھی لیکن ہمسایوں کو ڈر تھا کہ چیزیں منتقل کرتے ہوئے کوئی نیچے گرنے سے پیدل چلنے والا زخمی ہو سکتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے پولیس کو فون کر دیا۔

پولیس نے چار سست / ذہین طالب علموں کوچائے اور بسکٹ منتقل کرنے کے لیے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu