اب نڈر افراد برطانیہ کی سب سے خوفناک جیل میں ایک رات گزار کر بھوتوں کا شکارکر سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:40

اب نڈر افراد برطانیہ کی  سب سے خوفناک جیل میں ایک رات گزار کر بھوتوں کا شکارکر سکیں گے

برطانیہ  کی ایک بدنام اور خوفناک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں سزائے موت پانے والے ہزاروں قیدیوں کی نامعلوم قبریں ہیں۔ اس جیل میں اب عام  لیکن نڈر افراد بھی ایک رات گزار سکیں گے۔
شیپٹن میلٹ جیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں برطانیہ کےخطرناک ترین مجرموں کو رکھا جاتا تھا۔سومر سیٹ میں واقع یہ جیل اب گھوسٹ ہنٹنگ کے کام آتی ہے لیکن اس لیے وہاں جانے والوں کا نذر ہونا ضروری ہے۔


اس سابقہ جیل میں ٹھہرنے والے وہاں موجود روحوں  کوڈھونڈتے ہیں۔
اس جگہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں کی راتیں خوفزدہ اور دہشت زدہ کرنے والی ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس جیل کا ماضی بہت پرتشدد ہے۔ یہاں نہ جانے کتنے مجرموں کو سزائے موت دی گئی۔17ویں صدی کے شروع سے موجود اس جیل میں کئی ہزار بے نام ونشان  قبریں ہیں،  یہ پوری جیل ایسی ہے، جہاں کوئی بھی اکیلا جانا پسند نہیں کرتا۔

(جاری ہے)


منتظمین یہاں آنے والے لوگوں کو گھوسٹ ہنٹنگ کا پورا سامان فراہم کرتے ہیں۔یہاں لوگوں کو میز ، شیشے کا گلاس اور روح کو قابو کرنے کے لیے دوسرا سامان دیا جاتا ہے۔یہاں آنے والے اپنے سامان سے بھی تحقیقات کر سکتے ہیں۔
یہ جیل 1625 میں بنی تھی۔ 17 ویں اور 18 صدی میں یہاں بہت سے مردوں، عورتوں اوربچوں کو بھی رکھا گیا تھا، جو خوراک کی قلت اور مختلف بیماریوں سے بھی مارے گئے۔

یہاں خطرناک قیدیوں کو پھانسی دی گئی تو بہت سے قیدی ایک دوسرے سے لڑائیوں میں مارے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں ہزاروں نامعلوم اور بے نام و نشان قبریں ہیں۔دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ جیل فوجی جیل میں بدل گئی تھی۔ یہاں 18 امریکی قیدیوں کو قتل اور جنسی زیادتی کےجرم میں قید کیا گیا تھا، ان میں سے 16 کو پھانسی ہوئی تھی جبکہ 2 کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔

اب نڈر افراد برطانیہ کی  سب سے خوفناک جیل میں ایک رات گزار کر بھوتوں ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu