سعودی محکمہ تعلیم شاہ فیصل کے ساتھ فلمی کردار کی تصویر چھپنے پر معاشرتی علوم کی کتاب واپس منگوالی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:40

سعودی محکمہ تعلیم شاہ فیصل کے ساتھ فلمی کردار کی تصویر چھپنے پر معاشرتی علوم کی کتاب واپس منگوالی

سعودی عرب میں معاشرتی علوم کی ایک کتاب کو،  شاہ فیصل کے ساتھ سٹار وارز کے ایک کردار کی تصویر چھپنے پر ، واپس منگوا لیا گیا ہے۔
کتاب میں چھپنے والی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو 26سالہ فنکار عبداللہ الشہری عرف شویش نے بنایا ہے۔ یہ تصویر اصل میں شاہ فیصل کے 1945 میں یونائیٹڈ نیشن چارٹر پر دستخط کرتے ہوئے لی گئی تھی لیکن کتاب میں اس کے ساتھ سٹار وار کے کردار جیڈی یوڈا کوبھی دکھایا گیا ہے۔

سٹار وار فلموں کا ذکر جیڈی کے کردار کے بغیر ادھورا ہے ۔ جارج لوکاس کی تخلیق جیڈی کو پہلی بار 1980 میں دی ایمپائر سٹرائیکس بیک میں دکھایا گیا تھا۔
سعودی وزیر تعلیم احمد العیسیٰ نے کتاب میں اس طرح کی تصویر  شائع ہونے پر معافی مانگتے ہوئے کتاب واپس منگوا لی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے  حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)


اس تصویر کو بنانے والے فنکار عبداللہ الشہری نے کہا ہے کہ یہ تصویر تو اس نے ہی بنائی ہے لیکن اسے اس نے کتاب میں شامل نہیں کیا۔

عبداللہ الشہری نے مزید بتایا کہ انہوں نے جیڈی کو تصویر میں اس لیے ڈالا کیونکہ وہ اسے شاہ فیصل کی یاد دلاتا ہے اور سعودی جھنڈے جیسے رنگ کا ہے۔ عبداللہ الشہری نے شاہ فیصل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ذہین تھے اور بہت اچھی  تقریریں کرتے تھے، اس لیے اُن کے خیال میں جیڈی ہی ایسا کردار ہے جو خصوصیات میں شاہ فیصل سے نزدیک ترین ہے اور جیڈی اور اس کی روشنی کی تلوار سب سعودی جھنڈے کی طرح سبز ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu