ٹرین میں سوار نہ ہو سکا تو احمق آدمی صرف وائیپر کے سہارے ٹرین کے پیچھے لٹک گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 ستمبر 2017 23:41

ٹرین میں سوار نہ ہو سکا تو احمق آدمی صرف وائیپر کے سہارے  ٹرین کے پیچھے لٹک گیا
ایک شخص کو شاید ٹرین میں جگہ نہیں ملی یا وہ ٹرین میں سوار نہ ہوسکا  تو ٹرین کےپیچھے لٹک گیا۔ اس احمق شخص کو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ٹرین  کے پیچھے لٹکے دیکھ کر دیکھنے والے بھی حیران ہوگئے۔یہ شخص ٹرین کے پیچھے صرف وائیپر کے  سہارے لٹکاہوا تھا۔
19 سیکنڈ کا یہ ویڈیو کلپ پرتھ، آسٹریلیا میں مچل فری وے پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کلپ میں اس شخص کو صرف وائیپر بلیڈ کی مدد سے ٹرین کے پیچھے لٹکے دکھایا گیا ہے۔


جب یہ ٹرین لیڈرویل سٹیشن سے چلی تو اسٹیشن کے عملے  اس شخص کو ٹرین کے پیچھےلٹکتے دیکھ لیا تھا۔ اگلے  اسٹیشن یعنی سٹرلنگ سٹیشن پر پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں  نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔حکام نے گرفتاری کے بعد اس شخص کو ہسپتال پہنچایا تاکہ اس کی دماغی صحت کے بارے میں اندازہ  لگایا جا سکے۔حکام اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu