ساحل پر بہہ آنے والی 32 فٹ لمبی پراسرار سمندری مخلوق کی بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 ستمبر 2017 23:46

ساحل پر بہہ آنے والی 32 فٹ لمبی  پراسرار سمندری مخلوق کی بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا
کوئی نہیں جانتا کہ فلپائن میں لیتہ جزیرے  پر واقع  مآسین سٹی کے ساحل پر بہہ آنے والی سمندری مخلوق اصل میں کیاہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 32 فٹ لمبی یہ سمندری مخلوق مر چکی  ہے اور بری طرح گل سڑ بھی چکی ہے۔بیورو آف فشریز اینڈ اکواٹک ریسورسز کے جولیس الپائینو کا کہنا ہےکہ یہ کسی وہیل کی لاش ہے لیکن دوسرے لوگ اس سے اتفاق نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)


مآسین سٹی کے 42سالہ نوجنج کیپسٹرانو نے اس سمندری مخلوق کی تصاویر بنائیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں  ساحل کے پاس سے گزر رہا تھا تو میں اس سمندری مخلوق کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس مخلوق کے بارے میں نہیں جانتے۔اُن کا کہنا ہے کہ اس میں سے بہت زیادہ بدبو آ رہی تھی۔ حکام نے اس عجیب و غریب جانور کو کھینچ کر ساحل کی طرف لے گئے تھے لیکن اب اُن کا کہنا ہے کہ اسے سمندر میں ہی دفنایا  جائے گا کیوں کہ اس کی بدبو سے شہریوں کی صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
ساحل پر بہہ آنے والی 32 فٹ لمبی  پراسرار سمندری مخلوق کی بدبو نے شہریوں ..

Browse Latest Weird News in Urdu