روسی کان کن کمپنی کو ملنے والا بڑا گلابی ہیرا اب تک ملنے والا سب سے مہنگا ہیرا ہو سکتا ہے۔

منگل 26 ستمبر 2017 23:45

روسی کان کن کمپنی کو ملنے والا بڑا گلابی ہیرا اب تک ملنے والا سب سے مہنگا ہیرا ہو سکتا ہے۔

ایک روسی کان کن کمپنی نے زمین سے ایک بڑا گلابی ہیرا نکالا ہے۔ کمپنی کا خیال ہے کہ یہ آج تک کا سب سے قیمتی ہیرا ہو سکتا ہے۔
27.85 قیراط  کا یہ گلابی ہیرا الروزا پی جے ایس سی کمپنی کو  روس کے مشرقی علاقے  یاقوتیا کی کان سے ملا ہے۔الروزا کمپنی کا کہناہے کہ یہ گلابی ہیرا زیورات میں لگانے کے قابل ہے۔ اس میں کوئی خرابی نہیں۔ اس کی پیمائش 22.47 ضرب 15.69 ضرب10.9 ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے الروزا نے جو سب سے بڑا گلابی ہیرا نکالا ہے وہ 3.86 قیراط کا ہے۔
الروزا کے ماہرین ابھی اس ہیرے کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس ہیرے کو اسی خام حالت میں فروخت کیا جائے یا اسے کاٹ کر زیورات میں لگا کر فروخت کیا جائے۔
اس سال کے شروع میں 59.60 قیراط کا   ایک ہیرا 71.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا، جو اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا ہیرا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu