چور نےکیمرے سے چھپنے کے لیے چہرے پر ٹوائلٹ پیپر بھی لپیٹا لیکن پھر بھی پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 ستمبر 2017 23:57

چور نےکیمرے سے چھپنے کے لیے  چہرے پر ٹوائلٹ پیپر  بھی لپیٹا لیکن پھر بھی پکڑا گیا

چین کے ایک ہسپتال میں ایک چور نے کمرے میں داخل ہوکر 1000 یوان چوری کر لیے۔ چور کو معلوم تھا کہ یہاں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا ہے ، اسی لیے چور نے اپنے چہرے کو چھپانے کے لیے چہرےپر ٹوائلٹ پیپر لپیٹ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب اس سی سی ٹی وی فوٹیج  کو دیکھا تو چور کو فوراً ہی پکڑ لیا۔
پولیس کا کہناہےکہ چور نے اپنے چہرے کو تو چھپا لیا تھا لیکن اس کےجسم کی حرکات نے اس کی شناخت ظاہر کردی، جس کی وجہ سے چور کو فوراً ہی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu