خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر اطالوی خاتون نے خود سے شادی کر لی

جمعرات 28 ستمبر 2017 11:03

خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر اطالوی خاتون نے خود سے شادی کر لی
روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر - 28ستمبر 2017ء ):اطالوی خاتون لارا میسی نے خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر خود سے ہی شادی کرلیا ۔لارا میسی نے سفیدجوڑا زیب تن کیا ،کیک کاٹا اور شادی کی تقریب میں 70مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارلحکومت روم میں ایک خاتون نے خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر خود سے شادی کر لی ۔ اس حوالے سے لارا میسی نے ایک پر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا ،سفید عروسی جوڑا زیب تن کیا ۔اس تقریب میں 70مہمانوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر لارا میسی کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم سب سے زیادہ خود سے پیار کرتے ہیں ۔لارا میسی کا کہنا تھا کہ میری خوشی کسی بھی مرد پر منحصر نہیں ہے ۔

خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر اطالوی خاتون نے خود سے شادی کر لی

Browse Latest Weird News in Urdu