بھارت، رنگوں کے تہوار ہولی کا انوکھا انداز، کپڑا پھاڑ ہولی

بدھ 3 مارچ 2010 15:34

بھارت، رنگوں کے تہوار ہولی کا انوکھا انداز، کپڑا پھاڑ ہولی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3 مارچ۔ 2010ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں لوگوں نے ہولی کو منانے کا نیااور انوکھا انداز کپڑا پھاڑ ہولی اختیار کیا کپڑا پھاڑ ہولی کو منانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد اترپردیش کے شہر متھرا میں جمع ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس منفرد ہولی میں خواتین نے ظالمانہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے مرد حضرات کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور کوڑوں سے انکی مصنوعی پٹائی بھی کرڈالی ۔ ہولی منانے کے لئے آنے والوں کے لئے مخصوص مندر میں دس ہزار کلو گرام رنگ، ایک ہزار کلو گرام ٹیسو کے پھول اور سو کلو گلاب جمع کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu