ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں سونگ خاندان کا پیالہ ریکارڈ 37.7 ملین ڈالر میں فروخت ہوا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 اکتوبر 2017 23:33

ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں سونگ خاندان کا پیالہ ریکارڈ 37.7 ملین ڈالر میں فروخت ہوا
پورسیلن کا بنا 900سال پرانا پیالہ ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ سونگ خاندان(960 عیسوی سے 1279 عیسوی ) سے تعلق رکھنے والا یہ پیالہ 294.3 ملین ہانگ کانگ ڈالر یا 37.68 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

(جاری ہے)


اس پیالے  کی فروخت سے پہلے مہنگے ترین چینی برتن کا اعزاز منگ خاندان کے  کپ کے پاس تھا، جسے 2014 میں 281.2 ملین ہانگ کانگ ڈالر یا 36 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
13 سینٹی میٹر(5 انچ ) کا یہ پیالہ برش دھونے کے کام آتا تھا۔ اسے ایک نامعلوم خریدار نے خریدا ہے۔ اس کی بولی صرف  20 منٹ  ہی جاری رہی تھی۔

ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں سونگ خاندان کا پیالہ ریکارڈ 37.7 ملین ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu