دوست کے پاؤں کو آرام دینے کے لیے لڑکے نے اونچی ایڑیوں کی جوتیاں خود پہن لیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 اکتوبر 2017 23:33

دوست کے پاؤں کو آرام دینے کے لیے لڑکے نے اونچی ایڑیوں کی جوتیاں خود پہن لیں

ایک چینی لڑکے نے محبت کے دعوے کرنے والے تمام لڑکوں کو شرمادیا ہے۔ پچھلے ہفتے سامنے آنے والی کچھ تصاویر میں ایک لڑکے کو اپنی دوست کی اونچی ایڑیوں والی  جوتیاں پہنے اور  اس کی دوست کو لڑکے کی آرام دہ جوتے پہنے دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شی نام کی ایک عورت اپنے دوست کے ساتھ ہسپتال گئی۔ اونچی ایڑی کے جوتوں کی وجہ سے اس کے پاؤں بری طرح تھک گئے تھے۔

ہسپتال کی انتظار گاہ میں اس کے دوست نے اپنی جوتیاں شی کو دے دی اور اس کی اونچی ایڑیوں والی جوتیاں خود پہن لی۔

(جاری ہے)

انتظار گاہ سے واپس جاتے ہوئے شی نے اپنے دوست سے کہا تھا  کہ وہ جوتے واپس تبدیل لے کر مگر شی کا دوست نہیں مانا۔اسکے بعد اگلی تصویر میں دونوں کو انتظار گاہ سے باہر جاتے دکھایا گیا ہے، باہرجاتے ہوئے شی نے اپنے دوست کی اور لڑکے نے شی کی اونچی ایڑیوں والی جوتی پہنی ہوئی ہے۔
ان  تصاویر کو دیکھ کر کچھ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ اُن کےد وست اُن کے ہینڈ بیگ تو اٹھا لیتے ہیں لیکن وہ اُن کے جوتے نہیں پہنیں گے۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا لڑکے اور لڑکی کے پاؤں کا سائز ایک جیسا ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کے جوتے فٹ آگئے۔

دوست کے پاؤں کو آرام دینے کے لیے لڑکے نے اونچی ایڑیوں کی جوتیاں خود ..

Browse Latest Weird News in Urdu