امریکا،موٹاپے پر قابوپانے کیلئے پیزا پر ٹیکس کی تجویز

جمعرات 11 مارچ 2010 17:09

امریکا،موٹاپے پر قابوپانے کیلئے پیزا پر ٹیکس کی تجویز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11مارچ۔ 2010ء) امریکی شہر شیکاگو کے طبی ماہرین نے موٹاپے پر قابو پانے کیلئے پیزا اور سوڈامشروبات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ان چیزوں کا استعمال امریکہ میں زیادہ کیا جا جا رہا ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی 1/3 آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اس عمل سے نہ صرف وزن میں کمی آئے گی بلکہ کئی بیماریوں پر قابو پایا جائے گا اگر امریکی حکومت پیزے اورسوڈا مشروبات پر ٹیکس عائد کر دے تو موٹاپے کی روک تھام میں ٹیکس معاون ہتھیار کاکام کرے گا۔

اس پروگرام سے ہر سال 147 ملین ڈالر حاصل ہوں گے جس سے مختلف صحت عامہ کے پروگرام تشکیل دے جا سکتے ہیں اور ماہرین صحت کے مطابق اس ردعمل سے ہرسال موٹاپے میں پانچ پائونڈ کی کمی واقع ہو گی اور مختلف بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu