محکمہ پولیس کو چھٹیوں پر سمجھتے ہوئے منشیات سمگل کرنے والا گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 اکتوبر 2017 23:14

محکمہ پولیس کو  چھٹیوں پر سمجھتے ہوئے منشیات سمگل کرنے والا گرفتار
چین میں گولڈن ویک کا آغاز ہو چکا ہے۔اس ایک ہفتے میں  چین میں چھٹیاں ہوتی ہیں۔ چین کی تقریباً ساری ہی آبادی چھٹیاں گزارنے دوسرے علاقوں میں جاتی ہے۔ ایسے میں سڑکوں پر شدید رش بھی ہو جاتا ہے۔
ایک منشیات فروش نے سمجھا کہ گولڈن ویک کی وجہ سے سب پولیس والے بھی چھٹیاں منانے   پرفضا مقامات یا دوسرے علاقوں میں گھوم رہے ہوں گے ۔ یہی سوچ کر اس منشیات فروش نے منشیات سمگل کرنے کی سوچی اور نکل کھڑا ہوا لیکن   چین کے صوبے شانسی کے  شہرباوجی کے ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے اسے دھر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جب اسے 99 گرام methamphetamine کے ساتھ پکڑا گیا تو وہ پولیس افسران کو چھٹیوں کی بجائے  ڈیوٹی پر دیکھ حیران رہ گیا۔اس 47سالہ شخص نے  پکڑے جانے پر پولیس والوں کو کہا کہ ”میں نے تو سوچا تھا کہ آپ لمبی چھٹیوں پر گئے ہونگے اور میں گولڈن ویک کا فائدہ اٹھا کر کچھ منشیات منتقل کر لوں گا۔ مجھے امید نہیں کہ تھی میں جیسے ہی ٹرین سے اتروں گا ، پکڑا جاؤں گا“۔
گرفتاری پر باوجی کے میئر نے کہا کہ پولیس  بھی یقیناً  چھٹیوں کا حق رکھتی ہے، لیکن گولڈن ویک کے دوران  وہ بددستور چوکس رہتے ہیں۔ایسا نہ ہوتو جرائم اور لاقانونیت بڑھ جائیں۔
محکمہ پولیس کو  چھٹیوں پر سمجھتے ہوئے منشیات سمگل کرنے والا گرفتار

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu