سمارٹ فون جیب میں پھٹنے سے ایک شخص کی شرٹ کو آگ لگ گئی

سمارٹ فون جیب میں پھٹنے سے ایک شخص کی شرٹ کو آگ لگ گئی

جمعہ اکتوبر 11:46 pm

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بڑی وائرل ہے جس میں دکھایا گیا ہے  کہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص کی جیب میں رکھا سمارٹ فون پھٹ جاتا ہے اور اس کی شرٹ میں آگ لگ جاتی ہے۔
یہ حادثہ 30 ستمبر کو انڈونیشیا کے شہر سیمارانگ کے ہوٹل سیپوترا میں  ہوٹل کے سپروائزر کے ساتھ پیش آیا۔ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ سپروائر فون پھٹنے سے چند سیکنڈ پہلے اسے ہاتھ لگاتا ہے ، جس کے بعد اس کی سینے کی  جیب سے شعلے نکلتے ہیں اور شرٹ میں آگ لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں 47سالہ سپروائر کو فرش پر گر کر شرٹ اتارتے بھی دکھایا گیا ہے۔
سنٹرل جاوا ریجنل پولیس نے بتایا کہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

یہ فون سام سنگ Grand Duos تھا، جسے 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔

(خبر جاری ہے)

سپروائرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون پر ایک ساتھ ہی وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس استعمال کرتا تھا، جس کی وجہ سے فون اوور ہیٹ ہوا۔سپروائرز کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
فون پھٹنے کے حوالےسے سام سنگ کی شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ گلیکسی نوٹ 7 کے پے در پے پھٹنے کے واقعات کے بعد اس فون کو واپس منگوانا پڑا تھا، جس کی وجہ سے سام سنگ کو اربوں ڈالر کا نقصان  اٹھانا پڑا تھا۔