دلہے نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کی بے وفائی کی ویڈیو چلا کر بدلہ لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:13

دلہے نے شادی کی تقریب میں اپنی دلہن کی بے وفائی کی ویڈیو چلا کر بدلہ لے لیا
سنگا پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اکتوبر 2017ء) : شادی کی تقریب میں ایک دلہے نے بے وفائی کرنے پر اپنی دلہن سے بدلہ لے لیا ۔ جی ہاں ! دلہے کو اپنی دلہن کی بے وفائی کا پہلے سے ہی علم تھا۔ جس کا ثبوت دلہے نے اپنی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو چلا کر پیش کیا۔ ویڈیو میں دلہن کی کسی اور شخص کے ساتھ تصاویر موجود تھیں جس کو دیکھ کر دلہن سمیت تقریب کے تمام شرکا ہکا بکا رہ گئے۔

سنگا پور میںہوئی اس شادی کی تقریب میں دلہے نے اپنی دلہنیا کے ہمراہ اپنی تصاویر کا ایک مونٹاج چلایا ، مونٹاج کے دوران ایک دم سے دلہن کی کسی اور شخص کے ساتھ ہوٹل میں جانے کی ویڈیو چل گئی جس نے شرکا سمیت دلہن کو بھی حیران کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دلہن دوسرے مرد کے ساتھ موجود تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو چلنے کے بعد ہی دلہے بنے نوجوان نے اپنی دلہن کوآپے سے باہر ہونے سے قبل ہی وہاں سے جانے کا کہہ دیا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دلہے کے ویڈیو ٹیپ چلانے سے قبل شادی کی رسومات ادا کی جا چکی تھیں یا نہیں۔ دلہے کو پہلے سے شک تھا کہ اس کی منگیتر اس کو دھوکہ دے رہی تھی اور اسی شک کی بنا پر اپنی منگیتر کے بارے میں پتہ چلانے کے لیے نوجوان نے خصوصی طور پر ایک تفتیشی افسر کی خدمات حاصل کیں۔نوجوان سے متعلق بتایا گیا کہ وہ ایک جانا مانا بزنس مین ہے۔

42سالہ تفتیشی افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگا کہ نوجوان میری اکٹھی کی جانے والی معلومات اور منگیتر کی بے وفائی کے ان ثبوتوں کو اپنی منگیتر کو دکھانے کے بعد منگنی توڑ دے گا۔ لیکن اس کی شادی کا دعوت نامہ دیکھ کر میں خود حیران رہ گئی۔ انہوںنے بتایا کہ میں نے اپنے کلائنٹ کو رپورٹ کرنے کے چھ ہفتوں پہلے سے ہی اس کی منگیتر کی مانیٹڑنگ شروع کر دی تھی۔ اور جب میں نے شادی کی تقریب میں ویڈیو ٹیپ دیکھی تو مجھے نوجوان کا ارادہ معلوم ہو گیا۔ مذکورہ نوجوان کے نام اور دیگر تفصیلات سے متعلق تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu