فرانس کے ٹی وی شو میں کھیلا گیا موت کا کھیل

جمعرات 18 مارچ 2010 20:23

فرانس کے ٹی وی شو میں کھیلا گیا موت کا کھیل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) پاکستان میں تو پنکھا چلانے کیلیے بھی عوام کو بجلی دستیاب نہیں لیکن فرانس کے ٹی وی شو میں گیم کے شرکا کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے موت کا یہ کھیل فرانس کے نئے ری ایلٹی شو لازون ایکسٹریم میں کھیلا گیا۔ اس گیم میں سوال کا جواب درست نہ دینے پر شرکا کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

عجیب اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کھیل میں جیتنےوالےکیلیےکوئی انعام مقرر نہیں۔کھیل کے دوران بہادری ثابت کرنےکیلیے مخالف کھلاڑی غلط جواب دینے پر مدمقابل کو الیکٹرک شاک دینے کی دعوت دیتا ہے۔ بجلی کے جھٹکے اسی وولٹ سے تین سو اسی وولٹ تک دیئے جاسکتے ہیں ۔ جیسے جیسےسوالات کے جواب میں غلطیاں بڑھتی ہیں جھٹکوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو تا چلاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu