سکول نے سب طلباء کے سامنے اُن کے موبائل فون ہتھوڑے سے توڑ کر پانی میں ڈال دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اکتوبر 2017 23:33

سکول نے سب طلباء کے سامنے  اُن کے موبائل فون ہتھوڑے سے توڑ کر پانی میں ڈال دئیے

گولڈن ویک کی ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد جب ہینان،  چین کے ایک مڈل  سکول میں طلباء واپس آئے تو انتظامیہ نےاصولوں کی خلاف ورزی کرنےو الے بچوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔صبح جب اسمبلی ہوئی تو اساتذہ نے بچوں کے ضبط کیے ہوئے  موبائل فون اُن کے سامنے ہی ہتھوڑے مار کر  توڑ دئیے اور انہیں پانی میں ڈال دیا۔ اس دوران طلباء سامنے کھڑے دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)


سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء سکول میں موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے اور اس کی خلاف ورزی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طلباء کو کلاس میں داخل ہوتے ہوئے اپنا موبائل فون اساتذہ کے پاس جمع کرانا ہوتا ہے  لیکن کچھ طلباء اپنا موبائل جمع نہیں کرتے بلکہ کلاس میں استعمال کرتے ہیں۔ اگر کلاس میں کسی کے پاس سے موبائل برآمد ہوجائے تو اسے ضبط کر لیا جاتا ہےاور بغیر وضاحت طلب کیے اسے توڑ دیا جاتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین اُن کی موبائل فون کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی سے متفق ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ طلباء کے ہی فائدے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu