دوست نے دلہے کو کھمبے کے ساتھ باندھ کر اس کے پیچھے پٹاخے پھوڑ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اکتوبر 2017 23:33

دوست نے دلہے کو کھمبے کے ساتھ باندھ کر اس کے پیچھے پٹاخے پھوڑ دئیے

شادی سے پہلے کسی دلہے کے دوستوں  نے اس کے ساتھ اس سے زیادہ برا سلوک نہیں  کیا ہوگا۔
چین کے صوبے گوانگڈونگ کے صوبائی دارالحکومت گوانگژو میں ایک دلہے کو اس کے دوستوں نے کھمبے کے ساتھ باندھ کر اس کے پیچھے پٹاخوں کے بنڈل باندھ  دئیے اور پھر انہیں پھوڑ دیا۔
ایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک دلہا کھمبے کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ اس کے پیچھے پٹاخوں کے بنڈل بندھے ہوئے ہیں۔

بنڈل سے پٹاخوں کی ایک لڑی زمین پر دور تک جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دلہے کے دوست زمین پر پڑی لڑی کو آگ دکھاتے ہیں تو دلہے کے پیچھے سارے پٹاخے پھوٹتےجاتے ہیں، کچھ دیر کے لیے دلہا پٹاخوں کے دھویں میں گم ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد دوست آکر کے دولہے کو دیکھتے جو پیچھے  سے جل کر کافی زخمی ہو گیا ہوتا ہے لیکن چپ چاپ کھڑا ہوتا ہے۔ دلہے کے دوست تھوڑی دیر اس کا   مذاق اڑاتے ہیں اور پھر اسے ہسپتال لے جاتے ہیں۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے بعد دلہے کی شادی مقررہ وقت پر ہی ہوئی تھی یا شادی  کی تاریخ کو آگے بڑھایا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu