انوکھا سینما ، جہاں فلم دیکھنے کے لیے سیٹ نہیں بستر لگے ہوئے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 اکتوبر 2017 23:18

انوکھا سینما ، جہاں فلم دیکھنے  کے لیے سیٹ نہیں بستر لگے  ہوئے ہیں

ہانگزو، چین کے ایک سینما  کی انتظامیہ نے سینما کی غیر آرام دہ سیٹوں کو آرام دہ بستروں سے بدل دیا ہے۔ جہاں فلم بین فلم پسند نہ آنے پر سو بھی سکتے ہیں اور پسند آنے پر پرسکون ہو کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس سینما میں 13 بستر ہیں، جن میں سے ہر ایک 1.5 میٹر لمبا ہے۔ بستر کے ساتھ تکیے، کمبل، ڈرنک ہولڈر، پاور آؤٹ لٹس اور حتی کے پودے بھی رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


ہانگزو میں 145 سینما گھر ہیں۔ اس سینما کی انتظامیہ نے  خود کو دوسروں سے منفرد کرنے کے لیے سٹیوں کی جگہ بستر متعارف کرائے ہیں۔
سینما کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ان کا سینما ایک فیملی سینما ہے۔ اس وجہ سے فلم دیکھتے ہوئے ، ہال میں انتظامیہ کی پیٹرولنگ جاری رہتی ہے۔ اس سینما میں فلم دیکھنے کے لیے ایک بستر کا کرایہ 80 سے 140 یوان ہے۔

انوکھا سینما ، جہاں فلم دیکھنے  کے لیے سیٹ نہیں بستر لگے  ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu