خلائی مخلوق یا انسان کی لاش؟
UrduPoint Android Application

خلائی مخلوق یا انسان کی لاش؟

منگل اکتوبر 11:18 pm

ماہرین کے ایک گروپ کو یقین ہے کہ  انہیں جنوبی پیرو میں جس حنوط شدہ  لاش کی باقیات ملی ہیں، وہ اصل میں ایک خلائی مخلوق ہے۔ کہا جا رہا ہے  کہ اس لاش کےدونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیاں ہیں اور ان  کی شکل بھی انسانی انگلیوں جیسی  نہیں۔

(خبر جاری ہے)


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موقع سےلیے گئے کچھ ڈی این اے کے نمونے تو ٹسٹ کے قابل نہیں ہیں لیکن کچھ کے بارے میں کہاجا رہا ہے کہ اُن کا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

تعلق انسانوں سےہی ہے۔


لیک ہیڈ یونیورسٹی، اونٹاریو، کینیڈا کی پالیو  ڈی این اے لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق شواہد سے پتا چلتا ہے کہ  جس چیز کاڈی این اے  ہے اس کا تعلق انسان کے دماغ اور ہاتھوں سے حاصل کی گئی ہڈیوں سے ہے۔
اس لاش کو خلائی مخلوق کی لاش سمجھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کے بڑے بڑے ہاتھ  صرف اس وجہ سے ہیں کہ یہ خلائی مخلوق ہے۔