مینیسوٹا کے کسان نے دنیا کی سب سے بڑی گاجر اگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 اکتوبر 2017 23:19

مینیسوٹا کے  کسان نے دنیا کی سب سے بڑی گاجر اگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

مینیسوٹا کے ایک کسان نے اپنی دوسری کوشش میں دنیا کی سب سے بڑی گاجر اگانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
کرسٹوفر کوالے نے اپنے اوٹسیگو کے فارم پر  22.44 پاؤنڈ وزنی گاجر اگا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیاہے۔
کرسٹوفر کا کہنا ہے  کہ سب سے بڑی گاجر اگانے میں کامیابی کے لیے  زمین، بیج، موسم اور کچھ حد تک قسمت کا بھی ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ اسے  یہ نیانیا شوق ہوا ہے لیکن اس نے یہی سیکھا ہے کہ  مٹی کی اہمیت سب سے زیادہ  ہوتی ہے۔ اگر مٹی ٹھیک نہ ہوتو چیزیں پوری حد تک بڑی نہیں ہوتیں۔
کرسٹوفر  کی اگائی گئی گاجر سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی گاجر کا وزن 20.1 پاؤنڈ تھا۔ کرسٹوفر اب دنیا کا سب سے بڑا ٹماٹر یا   کدو اگائے گا۔ کرسٹوفر نے اس سال 7.07 پاؤنڈ  وزنی ٹماٹر اگایا تھا، جو دنیا کے سب سے وزنی ٹماٹر سے 1.5 پاؤنڈ ہلکا تھا۔ کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ دنیا میں 7 پاونڈ سے زیادہ وزن کے صرف 10 سے 15 ٹماٹر ہی اگے ہیں، اس لیے اسے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu