چینی فارم میں پائی جانے والی پانچ ٹانگوں کی گائے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 اکتوبر 2017 23:16

چینی فارم میں پائی جانے والی پانچ ٹانگوں کی گائے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

ژنجیانگ ،چین کے  ایک جانوروں کے فارم میں موجود پانچ ٹانگوں والی گائے علاقے میں رہنے والے سب افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں اس گائے کو دیکھنے کے لیے  جا رہے ہیں۔
اس گائے کی پانچویں ٹانگ  اس کی کمر پر ہے۔اس گائے کی یہ پانچویں ٹانگ ایک بیماری polymelia کی وجہ  سے ہے۔کہا جاتا ہے کہ گایوں میں یہ بیماری بہت نایاب ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل جیوگرافک کے مطابق ایک لاکھ میں سے چار گائے ہی اس  بیماری کا شکار ہو تی  ہیں۔اس گائے کی وائرل ویڈیو میں کیمرہ مین کو اس کی پانچویں ٹانگ پکڑ کر ہلاتے جلاتے دکھایا گیا ہے تاکہ دیکھنے والے اسے جعلی نہ سمجھیں۔
اضافی اعضا کے ساتھ جانوروں کی پیدائش کوئی نئی بات نہیں ۔ 27 ستمبر کو کراچی کے لکی فوڈز ڈیری فارم میں پیدا ہونے والے بچھڑے کے دو سر   تھے۔ یعنی   اس بچھڑے کی پیدائشی طور پر  چار آنکھیں، چار کان، دو ناک اور دو منہ  تھے۔ یہ بچھڑا   جنیاتی بیماری  polycephaly کا شکار ہوا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu