سنگا پور کے 60 سالہ شرارتی بچے کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی

60 سالہ شخص نے دوران سفر بس کی سیٹ پر ٹوتھ پکس پھنسا دی تھیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:56

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2017ء): سنگا پور کے رہائشی 60 سالہ شرارتی بچے کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سنگا پور کے ایک 60 سالہ شخص کم لے سنگ پر بس کی سیٹ پر ٹوتھ پکس پھنسانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

کم لے نے دوران سفر بس کی سیٹ میں ٹوتھ پکس پھنسا دیں۔ جس کے بعد سیٹ پر آ کر بیٹھنے والا ہر شخص چیخیں مار کر اُٹھ کھڑا ہوتا تھا۔ کم لے سنگ کو عدالت نے اس جُرم کی پاداش میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu