روزانہ پینتالیس لیٹر دودھ دینے والی گائے

بدھ 24 مارچ 2010 14:24

روزانہ پینتالیس لیٹر دودھ دینے والی گائے
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24مارچ۔ 2010ء) پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں ایک ایسی گائے موجود ہے جو روزانہ پینتالیس لیٹر دودھ دیتی ہے اور اس کا وزن تیرہ من ہے زمیندار عمران کے پاس موجود روسی نسل کی اس گائے کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ گائے روزانہ40سے 45 لیٹر دودھ دیتی ہے۔ دو تین دن پہلے خریدی گئی اس گائے کو دور دور سے لوگ دیکھنے آ رہے ہیں۔گائے کے مالک عمران کا کہنا ہے کہ اس گائے کی عمر 3سال اور وزن12سے13 من ہے۔ اسے گھاس کے علاوہ پھل اور مٹھائی بھی کھلائی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu