تھائی لینڈ میں ہاتھیوں نے پولو کھیلا

بدھ 24 مارچ 2010 15:48

تھائی لینڈ میں ہاتھیوں نے پولو کھیلا
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24مارچ۔ 2010ء) تھائی لینڈ میں ہاتھیوں نے پولو کھیل کر تماشائیوں کو حیران کردیا ۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پندرہ ملکوں کے ہاتھیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی رقص سے ہوا، جس میں ہاتھی اپنے اپنے ملک کے قومی پرچم کیساتھ میدان میں اترے۔ ٹورنامنٹ میں ہاتھیوں کی عمر ،وزن اور قد کے بارے میں کوئی قید و بند نہیں تھی۔ تھائی لینڈ میں دوہزار ایک سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu