تعلق ختم کرنے پر عورت نے سابقہ محبوب کی گاڑی تالاب میں ڈال دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:10

تعلق ختم کرنے پر عورت نے سابقہ محبوب کی گاڑی تالاب میں ڈال دی

تعلق کا خاتمہ ہمیشہ ہی کافی دکھ دیتا ہے۔ کچھ لوگ چپ چاپ اس دکھ کو سہہ لیتے ہیں اور کچھ لوگ انتہائی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ تعلق ختم ہونے پر ایک عورت نے اپنے سابقہ محبوب  سے بدلہ لینے کے لیے اس کی مرسیڈیز کار تالاب میں ڈال دی۔ 24 سالہ  کرسٹینا کوچما  کو اس وقت بڑا غصہ آیا جب بزنس ایگزیکٹیو گائے جنٹائل نے بہاماس میں اس سے ڈیڑھ سالہ تعلق ختم کر لیا۔


کرسٹینا نے گائے کو میسج کیا کہ جھوٹے، تم نے مجھے کہا تھا کہ تم مجھے کاروبار شروع کرنے میں مدد دو گے، یہ تمہارے الفاظ تھے۔ اب تم سرمایہ کاربننا چاہتے ہو۔اچھا سرمایہ کار  میرے پاس تمہارے لیے ایک سرپرائز ہے۔ ذرا پچھلے صحن میں جاؤ اورپہلے  اس طرح کی سرمایہ کاری کا خیال سوچو۔
41 سالہ گائے جنٹائل نے جب جا کر دیکھا تو اس کی1 لاکھ ڈالر مالیت کی  مرسیڈیز S400  تالاب میں  گری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

گائے جنٹائل نے کار کو تالاب میں دیکھ کر سوچا کہ کرسٹینا بھی اس کے اندر ہے اور یہی سوچ کر اس کا دل ڈوب گیا۔ اس نے بتایا کہ اس لمحے مجھے کار کی فکر نہیں تھی لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ کرسٹینا اس میں نہیں ہے۔ گائے نے بتایا کہ میں نے اسے چھوڑا اور اس نے میری کار کا کباڑا کر دیا۔ گائے نے میڈیا کو بتایا کہ ڈنر پر کرسٹینا نے مارکیٹنگ بزنس شروع کرنے کے لیے اس سے 50 ہزار ڈالر تحفے کے طور پر  مانگے۔ اس نے کہا کہ اگر تم نے پیسوں کے لیے دوستی کی ہے تو تم نے غلط آدمی کو چنا ہے۔ یہاں کوئی نہیں جو مفت میں کسی کو پیسے دے۔یہ سن کر کرسٹینا نے اس کے منہ پر گرم چائے پھینک دی اور کار کی چابیاں لےکر چلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار کو تالاب سے نکالنے میں چار گھنٹے لگے  تھے۔

تعلق ختم کرنے پر عورت نے سابقہ محبوب کی گاڑی تالاب میں ڈال دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu