زندہ مچھلی جمپ لگا کر شکاری کے گلے میں جا پھنسی، شکار ی کو جان کے لالے پڑ گئے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 اکتوبر 2017 23:36

زندہ مچھلی  جمپ لگا کر شکاری کے گلے میں جا پھنسی، شکار ی کو جان کے لالے پڑ گئے

ایک 28 سالہ شخص ، جس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی،  کے دل کی دھڑکن اس وقت بند ہوگئی جب ایک 14 سینٹی میٹر کی مچھلی نے اس کے منہ میں جمپ لگایا اور گلے میں جا کر پھنس گئی۔یہ واقعہ 5 اکتوبر کو بوسکومب پیئر، ڈورسٹ، برطانیہ میں پیش آیا۔
واقعے کے بعد طبی عملہ چند منٹوں میں ہی موقع پر پہنچ گیا اور اس شخص کے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

مصنوعی وینٹی لیشن استعمال کرنے کے باوجود بھی طبی اعملہ اس شخص کے پھیپھڑوں تک آکسیجن  نہیں پہنچا سکا۔

(جاری ہے)


ساؤتھ ویسٹرن ایمبولینس سروس کے مارٹن باکس کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ پوری مچھلی ہی اس شخص کی سانس کی نالی میں پھنس گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سب سے پہلے اس مچھلی کو نکالنا ضروری ہے ورنہ مریض ہسپتال جاتے ہوئے بھی نہیں بچ سکے گا۔ مارٹن کا کہنا ہے کہ اُن کے  پاس ایک ہی چانس تھا، جس میں وہ مچھلی نکال سکتے تھے۔ اگر مچھلی کی دم ٹوٹ جاتی یا پھسل جاتی تو پھر مریض کو بچنا ناممکن ہوجاتا۔ انہوں نے احتیاط سے 6 بار کوشش کر کے مچھلی کو سالم ہی باہر نکال لیا۔ یہ مچھلی 14 سینٹی میٹر لمبی تھی۔
اس وقت مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu