جاپانی فنکار نے بانس کی مدد سے حشرات کے بالکل حقیقی نظر آنے والے ماڈل بنا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 20:03

جاپانی فنکار نے بانس کی مدد سے حشرات کے بالکل حقیقی نظر آنے والے ماڈل بنا دئیے

اکثر فنکاروں کے فن کو دیکھیں تو اُن پر بالکل حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ نورییوکی سائیتو کا شمار بھی ایسے ہی فنکاروں میں ہوتا ہے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے ان ہونہار مجسمہ ساز نے حشرات کے ایسے ماڈل بنائے ہیں، جنہیں دیکھ کر بالکل ہی حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حشرات بنانے کےلیے نورییوکی سائیتو نے بانس کا استعمال کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بنانے کے لیےکوئی سانچے نہیں بنائے بلکہ پیمائش  لے کر حشرات کی خصوصیات کو ظاہر کیا گیا ہے۔
اُن کے فن کےکچھ نمونے آپ بھی دیکھیں۔

فنکار نے بانس کی مدد سے حشرات بنا دئیے

Browse Latest Weird News in Urdu