سب سے تیز رفتار ویٹر کا اعزاز پانے کےلیے انوکھی دوڑ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 22:23

سب سے تیز رفتار ویٹر کا اعزاز پانے کےلیے انوکھی دوڑ

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں  470 ویٹر جمع ہوئے، جن کا مقصد ملک کے سب سے تیز رفتار ویٹر یا ویٹرس کا اعزاز اور انعام پانا تھا۔
ارجنٹائن کی Hotel and Hospitality Workers Union نے   بیونس آئرس میں اس سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں 470 ویٹروں اور ویٹریس کو بوتلوں اور ڈرنک گلاس سے بھری ہوئی ٹرے کے ساتھ دوڑنا تھا۔ اس مقابلے میں جتنے والوں کے لیے 1000 ڈالر کا انعام تھا۔

(جاری ہے)


اس مقابلے میں شرکا کو 5250 فٹ،یعنی  15 بلاکس، کا فاصلہ  تیزی  کے ساتھ اس طرح طے کرنا تھا کہ ٹرے میں سے کچھ بھی نیچے نہ گرے۔
مقابلے میں عورتوں کی کیٹیگری میں نوئیلیا روجو، 30سال سے کم عمر مردوں کی کیٹیگری میں کارلوس کیجاس، 30سال سے 45 سال  مردوں کی کیٹیگری میں لیونارڈو تمانو اور 45 سال سے اوپر  کے مردوں کی  کیٹیگری میں ماریانو بینیٹز اول رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu