ایک منٹ میں 18 اور ایک گھنٹے میں 910غباروں میں منہ سے ہوا بھر کر امریکی شخص نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 22:56

ایک منٹ میں 18 اور ایک گھنٹے میں 910غباروں میں منہ سے ہوا بھر کر امریکی شخص نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

ہنٹریونز کا تعلق امریکا سے ہے۔ انہیں فخر ہے کہ انہیں بلون گائے  کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ ہنٹر کا ہنر یہ ہے کہ وہ ایک منٹ میں اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ غباروں میں منہ سے ہوا بھر سکتےہیں۔اپنی اسی صلاحیت کی بدولت ہنٹر نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2018 ایڈیشن میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ہنٹر کے پاس ایک منٹ میں اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ غباروں میں ہوا بھرنےکے ریکارڈ ہیں۔

(جاری ہے)

ہنٹر  نے ایک منٹ میں 18 غباروں میں ہوا بھر کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ان کا دوسرا عالمی ریکارڈ ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ غباروں میں ہوا بھرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے ایک گھنٹے میں 910 غباروں میں ہوا بھری تھی۔
ہنٹر پچھلے 15 سالوں سے شوقیہ غبارے  میں ہوا بھرتے ہیں۔اُن کی جسمانی ساخت یعنی پھپھڑے بھی کچھ اس طرح کے ہیں کہ  غباروں میں ہوا بھرتے ہوئے انہیں تکلیف نہیں ہوتی اور نہ ہی سر میں درد ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu