بیوی سے تنگ شوہر 10سالوں سے جنگل میں رہ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 اکتوبر 2017 23:35

بیوی  سے تنگ شوہر 10سالوں سے جنگل میں رہ رہا ہے
ایک برطانوی شخص اپنی بیوی سے اتنا تنگ آیا کہ جان چھڑانے کو جنگل میں چلا گیا اور 10سالوں سے وہیں رہ رہا ہے۔
62 سالہ میلکم اپلیگیٹ کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ انہوں نےا پنی نئی اور پرانی زندگی کے بارے میں بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر  ایک بلاگ پوسٹ میں  بتایا ہے۔
میلکم کا کہنا ہے کہ وہ 25سالوں تک باغبان کا کام کرتے رہے۔

وہ اپنی ملازمت اور زندگی سے تب تک بہت خوش تھے، جب تک اُن کی شادی نہ ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ جتنا زیادہ کام کرتے ، اُن کی بیوی اتنا ہی غصے ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیوی کو اُن کا زیادہ دیر کے لیے گھر سے باہر جانا پسند نہیں تھا۔آخر کار اُن کی بیوی نے مطالبہ کیا وہ کم کام کیا کریں۔ جب انہوں نے اپنی بیوی سے مسئلے کے حل  بارے میں بات کی اور مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ کسی کو بتائے بغیر  گھر سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  وہ پانچ سالوں تک کنگسٹن کے قریبی جنگل میں پانچ سال رہے اور ایک کمیونٹی سنٹر کے باغ میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے بے گھر افراد کو رہائش دینے والے ادارے میں رہنے کے لے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  وہ اپنے نئے گھر میں خوش ہیں۔ حال ہی  اُن کا اپنی بہن سے رابطہ ہوا ہے، جو انہیں مردہ سمجھتی تھی۔
اُن کی بیوی، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu