لندن، کپڑوں کی سیل، خرید اروں میں لڑائی

اتوار 4 اپریل 2010 11:58

لندن، کپڑوں کی سیل، خرید اروں میں لڑائی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4اپریل۔2010ء) لندن میں کپڑوں کے سیل اسٹور میں خریدار رش کے باعث آپس میں لڑ پڑے۔ برک لین میں لگنے والی سیل میں توقع سے زیادہ خریدار پہنچ گئے۔ اسٹور لوگوں سے بھر جانے کے باعث باہر کھڑے لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس سے جھڑپ میں دس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اسٹور بند کردیا گیا۔ خریداروں کا جوش دیکھ کر اگلے دن اسٹور صبح پانچ بجے کھول دیا گیا جبکہ سیکورٹی بھی دوگنی کردی گئی۔ سیل کی تشہیر فیس بک کے ذریعے کی گئی تھی جس میں تیس ہزار افراد نے اسٹور پر آکر خریداری کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu