چوروں کا انوکھا طریقہ واردات۔ ایک چور دوسرے کو سوٹ کیس میں بند کر دیتا۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:45

پیرس کی پولیس کے لیے  پیرس سے بووہ ائیرپورٹ کے درمیان بس کے  75 منٹ کے سفر کے دوران ہونے والی چوری کی وارتیں ایک معمہ ہی رہتی لیکن  بس کے ڈرائیور نے اصل چوروں کو پکڑوا  کر پچھلے ہفتے کیس کو حل کرنے میں کافی مدد دی۔ بس کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ ایک بریف کیس خود سے ہی حرکت کر رہا ہے تو اس  نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نےآکر بریف کیس کے مالک کو حراست میں لےلیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بریف کیس کو کھولا گیا تو اس کے اندر بھی ایک دوسرا چور تھا۔ دوسرا چور دوران سفر بریف کیس سے نکل کر دوسروں کے سامان سے قیمتی چیزیں چراتا تھا۔
دونوں چوروں کا تعلق رومانیہ سے ہے اور دونوں کی عمریں 40سال ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا  پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، رقم اور دوسری بہت سی قیمتی چیزیں  برآمد کر لی ہیں۔
عدالت نے ایک چور کو 8 ماہ کی سزا سنائی ہے جبکہ دوسرے چور کو سنگین مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے 1 سال قید کی سزا سنائی  ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu