کسان نے چار سال کی محنت اور 3 لاکھ ڈالر خرچ کر کے کھانے کو گرم پانی سے الگ کرنے والا برتن ایجاد کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:57

کسان نے چار سال کی محنت اور 3 لاکھ ڈالر خرچ کر کے کھانے کو گرم پانی سے الگ کرنے والا برتن ایجاد کر لیا
چین کے ایک 50سالہ کسان ، پینگ چاؤ،  نے 4 سال کی محنت اور 3 لاکھ ڈالر خرچ کر کے ایک دلچسپ برتن ایجاد کیا ہے۔ اس میں کھانا پکاتے ہوئے ، آپ بے فکر ہو کر  باہر گھومتے رہیں، جیسے ہی کھانا پکے گا۔ یہ برتن کھانے  میں سے گرم پانی کو نکال دےگا۔

(جاری ہے)

یعنی  سبزیوں کا سوپ وغیرہ بناتے ہوئے  پانی جیسے ہی  بہت زیادہ گرم ہوگا، یہ برتن سبزیاں الگ کر دے گا اور پانی الگ ہو جائے گا اور چولہا بھی خود بخود بجھ جائے گا۔

 
اس برتن کے اوپری حصے میں  پانی نکالنے کے سوراخ ہیں جبکہ نیچے کے حصے میں پانی جمع ہوتا ہے۔ جب پانی بہت زیادہ گرم ہوجائے تو اوپر کا حصہ کچھ اور اوپر اٹھ جاتا ہے، جس  سے پانی نیچے رہ جاتا ہے اور اوپر کے برتن میں پکی ہوئی سبزی الگ ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ ہی چولہا بھی خودکار طریقے سے بند ہوجاتا ہے۔سبزیاں ابالنے کے لیے یہ یہ بہترین برتن کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu